منگلورو7؍فرروری (ایس او نیوز) ایئر انڈیاایکسپریس فلائٹ کے ذریعے دبئی سے منگلورو آنے والے ایک مسافر کے پاس غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جارہے 10ہزار امریکی ڈالرز بر آمد ہوئے جس کے پاس مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جب دبئی سے آنے والی فلائٹ کے مسافروں کی معمول کے مطابق تلاشی لی جارہی تھی توسیکیوریٹی افسران کو عبدالحمید کوڈیمّا نامی شخص کے انڈرویئر کے اندر کچھ غیرمعمولی چیز چھپے ہونے کا اندازہ ہوا۔ پھر جب عبدالحمید کو دوسرے کمرے میں لے جاکر مکمل تلاشی لی گئی تو اس کی انڈر ویئر میں پانچ پانچ ہزار امریکی ڈالرزکے دو بنڈل پائے گئے، جو غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی نیت چھپائے گئے تھے۔ سیکیوریٹی افسران نے مسافراور ضبط شدہ کرنسی کو اگلی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کردیا۔